Fish seekh kabab
فش سیخ کباب
اجزاء۔
مچھلی(بون لیس)۔آدھا کلو
بریڈ سلائسز۔2
ادرک لہسن پیسٹ۔1چائے کا چمچ
نمک۔حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔1چائے کا چمچ
اجوائن۔آدھا چائے کا چمچ
میتھی۔1چائے کا چمچ
ہری مرچ۔2-3
دھنیا۔1چوتھائی کپ
پیاز۔ 1کپ
انڈہ۔1عدد
ترکیب۔
ایک چوپر میں مچھلی، بریڈ سلائسز، ادرک لہس پیسٹ،کٹی لا ل مرچ، گرم مصالحہ،نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔ اب ایک برتن میں مچھلی کا مکسچر، پیاز، میتھی، لال مرچ ، دھنیا ، انڈہ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں سے مکس کریں۔ مچھلی کا مکسچر لیں اور اس کے کباب بنالیں۔ درمیانی تیز آنچ پر گرل کر لیں یا ہلکا فرائی کر لیں۔ رائتہ اور چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

Comments
Post a Comment